گیارہ اور 12ربیع الاوّل کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی،محمد اویس

107

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میا ں محمد اویس نے کہا ہے کہ 11,12ربیع الاول کو چناب نگر کی قدیمی جامع مسجد احرارمیں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوگی اور کانفرنس کے اختتام پر فرزندان اسلام ،مجاہد ین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرا رقادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کے لیے فقید المثال دعوتی جلوس نکالیں گے ۔انہوں نے چناب نگر میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے واپسی پر بتایا کہ کانفرنس کے ابتدائی انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں اور حافظ محمد ضیا ء اللہ ہاشمی کو کانفرنس کے لیے ناظم اجتماع مقرر کیا گیا ہے جب کہ مولانا محمد مغیرہ ،مولانا تنویر الحسن احرار، مولانامحمد اکمل ،مولانا محمود الحسن اور ڈاکٹر محمد آصف انکے نائبین مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماء شرکت و خطاب کریں گے اور کانفرنس پوری دنیا میںقادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کا موجب بنے کی۔