فٹبال کلب چیلسی کی یہودی آباد کاروں کو فنڈنگ

402

انگلش پریمئیر لیگ کے معروف فٹبال کلب چیلسی کے مالک رومن ایبرامووچ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بےدخل کرنے کیلیے یہودی آبادکاروں کو فنڈنگ فراہم کررہے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ روسی نژاد رومن ایبرامووچ نےیروشلم میں یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو(74ملین پاؤنڈ) یعنی  10 کروڑ ڈالر فراہم کیے ، یہ پیسہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی اور یہوی کو ان کی زمینوں پر آباد کرنے پر خرچ کیا گیا۔

یہودی آباد کار تنظیم ایلاط مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور یہودیوں کو آباد کرنے کا کام کرتی ہے۔

فٹبال کلب چیلسی  کے روسی نژاد ارب پتی رومن ایبرامووچ کو 2018 میں اسرائیلی شہریت دی گئی تھی، وہ اسرائیل میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مختلف سماجی کاموں کیلیے بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔

بی بی سی عرب نیوز نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس سے ایک معاہدے کے تحت کچھ اہم ڈاکومنٹس حاصل کیے جس میں ایبرامووچ کی کئی کمپنیوں کا برٹش ورجن آئی لینڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

10 Facts About Chelsea fc Roman Abramovich you Probably didn't know-Roman  Abramovich house-yatch-bio-net worth-aircraft and business

رپورٹ بتایا گیا ہےکہ پچھلے 15 سال سے برطانوی فٹبال ٹیم چیلسی کے مالک رومن ایبرامووچ نے ایلاط کو سب سے زیادہ فنڈنگ فراہم کی۔

یہاں بات قابل ذکر ہے کہ ایلاط کا مطلب ‘خدا پر بھروسہ’ ہے۔

واضح رہے کہ ایلاط مشرقی یروشلم میں سٹی آف ڈیوڈ کی نام نہاد تنظیم بھی چلاتی ہے،جسے دیکھنے کیلیے ہر سال لاکھوں لوگ یروشلم آتے ہیں،سٹی آف ڈیوڈ ایک آثار قدیمہ کی جگہ ہے جہاں یہودی مسلسل کھدائی کررہے ہیں جس پر یورپی یونین سمیت دنیا بھر سے تنقید کی جارہی ہے۔