اقوام متحدہ کو فنڈز دینے میں ترکی یورپ سے آگے

219

انقرہ: اقوام متحدہ کے سالانہ بجٹ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے ترکی نے یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے پہلے چھ ماہ میں ترکی اب تک اقوام متحدہ کو 4 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ دے چکا ہے جبکہ  اس سال کے لئے اقوام متحدہ کے بجٹ کا حجم 3 ارب 8 کروڑ ڈالر ہے۔

Image may contain: text that says "Turkey finances United Nations budget more than many European countries Turkey finances 1.371% UN's budget, muchmore than many European argest among UN nations SHARE OF MEMBER COUNTRIES TO UN BUDGET Contribution UN member states 2020 is: $3,084,608,300 $3,084, Australia Bangladesh Belgium Brazil Canada China Denmark Egypt France Germany India Indonesia Israel Italy 2.210% 0.010% 0.821% 2.948% 2.734% 12.005% 0.554% 0.186% 4.427% 6.090% 0.834% 0.543% 0.398% 0.490% 3.307% 8.564% 0.341% 0.291% Japan Malaysia Zealand Pakistan Korea Arabia Africa 2.405% Sweden Switzerland Turkey UAE UK US 0.272% 2.146% 0.906% 1.151% 1.371% 0.616% 4.567% 22% ANADOLUAGENCY 1Cyears"

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مقابلے میں بھی ترکی اقوام متحدہ کو فنڈز فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔

جی 20 ممالک میں شامل چار بڑے ملکوں میکسیکو، ارجنٹینا، بھارت اور انڈونیشیا کے مقابلے میں بھی ترکی فنڈنگ فراہم کرنے والوں ممالک میں سرفہرست ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کا قیام دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں عمل میں آیا، ابتدا میں اس کے ممبرز کی تعداد 51 تھی جو اب 193 تک پہنچ گئی ہے۔