لاہور،اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

86

لاہور (نمائندہ جسارت) کمشنر لاہور/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) محمد زبیر وٹوکی زیرنگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن راوی زون/داتا گنج بخش زون اور سمن آباد زون اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مین بلیوارڈ ، علامہ اقبال روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، کریم بلاک گردونواح تا کھاڑک نالہ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3500روپے جرمانہ عائدکیا۔ شالا مار زون / واہگہ زون اورعزیز بھٹی زون اسکواڈ نے سکھ نہر چوک اور باغبانپورہ بازار سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوںمیں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 60بینرز اتار دیے گئے ۔گلبرگ زون /نشتر زون اورعلامہ اقبال زون اسکواڈ نے ٹھوکر چوک تا ملتان چونگی ، وحدت روڈکے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 03ٹرکوں میںلاد کر اسٹورمیں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000روپے جرمانہ عائد کیا اور 90 بینرز و سٹریمرز اتا ر کر علاقہ کلیئر کر دیا۔ اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 7ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا ۔ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 12500 روپے جرمانہ عائد کیااور 150بینرز اتار دیے۔