موٹروےزیادتی کیس:پیمرا نے کوریج پرپابندی عائد کردی

180

 اسلام آباد:پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے موٹروےزیادتی کیس کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کی جانب سے تمام نشریاتی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ ہےموٹر وے زیادتی کیس میں ملزم سےتفتیش،شواہد،متاثرہ خاتون سےمتعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو.

مراسلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کےحکم پر موٹروےزیادتی کیس کی کوریج پرپابندی عائد کی گئی ہے،اےٹی سی کا فیصلہ ہے، ملزم سےتفتیش،شواہد،متاثرہ خاتون سےمتعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیاپرنشرہونےسےشواہداورکیس سےمتعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے۔