فضل الرحمن پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر، پی پی کی مخالفت

526

اسلام آباد:ملک کی حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کو سربراہ مقرر کردیا، پی پی نے دبے الفاظ میں مخالفت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ن لیگ نے پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کے لیے فضل الرحمن کا نام تجویز کیاتھا، جس کے بعد پی ڈی ایم نے مشترکہ طورپر فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایاہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہے۔

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو نائب صدر کے عہدے دیے جائیں گے،  جبکہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل ہوں گے، جس کا باضابطہ اعلان اسٹیرنگ کمیٹی میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سوا  حزب اختلاف کی  دیگر11 جماعتوں نے حکومت کے خلاف ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کے نام سے اتحاد تشکیل دیا ہے۔