ریلوے اراضی انکوائری بند, لاہور نیب کا بڑا فیصلہ

244

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری کوقومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے رکوادیا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے زمین ٹھیکے پر دینے کا الزام ثابت نہیں ہوا،شکایت کنندہ کہ مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے  نےلاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی33سال کےلیے لیز پر دلوائی، پاکستان ریلوے کے آفیسرز نے بھی اراضی لیزپردینے کےلیےجانچ پڑتال نہیں کی۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریڈمکو کے زریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی، ریلوے کی اربوں روپے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کمپنیوں کو دیے، رحیم یار خان میں کمرشل پلاٹ جام برادرز کو دیا گیا اور بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دیا گیا۔

ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں منظوری کے بعد حتمی منظوری کےلیے چیرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔

خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی اربوں روپے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔