اپوزیشن کی تحریک سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، وفاقی وزیر تعلیم

295

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے نظام کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ نوازشریف خودلندن کےفلیٹس میں بیٹھ کرقوم کوباہر نکلنےکی اپیل کررہےہیں، ایسے میں مجرم کی تقاریرپرپابندی لگانادرست ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جولندن میں فلیٹس ہیں اسکاحساب آج تک نہیں دےسکے، نوازشریف نےاین آراولینےکی پوری کوشش کی،ن لیگ نےسپریم کورٹ پرحملہ کیا،نوازشریف کی جانب سےاداروں کومتنازعہ بناناافسوس ناک ہے۔

شفقت محمود نے کہاکہ اس وقت ہماراملک حالت جنگ میں ہے،ملک کوقومی یکجہتی،استحکام کی ضرورت ہے،وزیر اعظم  کی قیادت میں تمام ادارےایک ہیں۔