مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن آج ہوگی

67

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و اصلاحی بیان مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر نواسہ امیر شریعت سید محمد کفیل بخاری آج اتواربعد نماز مغرب مرکزی دفتر ایوان احرار 69 سی نیومسلم ٹائون لاہور میں ارشاد فرمائیں گے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایا کہ لاک ڈائون کے بعد آج پہلی مرتبہ درس قرآن کریم کی نشست ہوگی۔ اللہ پاک سے پوری امید ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی برکات سے کورونا کے رہتے اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔