گلگت بلتستان انتخابی مہم :سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویر پر پابندی

128

گلگت(آئی این پی)گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار بینرز، پوسٹرز اور پینا فلیکس سمیت تشہیری مواد میں ان تصاویر اور ناموں کے استعمال سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔