افغان کرکٹر نجیب ترکائی انتقال کرگئے

477

افغان صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افغان کرکٹر نجیب ترکائی آج انتقال کرگئے۔

نامور کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جمعہ 2 اکتوبر مشرقی صوبہ ننگرہار میں نجیب ترکائی سڑک عبور کرتے ہوئے چلتی گاڑی سےٹکراگئے تھے، حادثے میں 29 سالہ نجیب ترکائی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تاہم منگل 6 اکتوبر کی صبح افغان کرکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Afghanistan Cricketer Najeeb Tarakai In Coma After Fatal Road Accident

نجیب ترکائی کے انتقال پر افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نجیب ترکائی نے افغانستان کی جانب سے 1 ون ڈے اور 12 ٹی 20 میچز کھیلے تھے جس میں کل 263 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگرہار میں ہی روڈ کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں امپائر بسم اللہ جان شنواری انتقال کرگئے تھے۔

افغانستان کے 36 سالہ بسم اللہ شنواری نے 2017 میں غازی امان اللہ خان ریجنل ون ڈے اور 2017-2018 میں احمد شاہ ابدالی ٹورنامنٹ سمیت کئی انٹرنیشل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے تھے۔