مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، رانا ثناء اللہ

213

لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اوقات میں رہیں، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ  نے کہا کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کیخلاف کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، کرپشن اور نیب کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے، نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے۔

رانا ثنا ء اللہ نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  شیخ رشید کو میں نے خود نواز شریف کے پیچھے دم ہلاتے دیکھا، شیخ رشید ن لیگ میں شامل ہونے کے لیے منتیں کرتا رہا، پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اُس وقت پارٹی کے لوگوں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔