جرمنی ،بغیر ماسک اسمبلی داخلے پر بھاری جرمانے اکا اعلان

301

برلن: کورونا وائرس کی وبا بے قابو، جرمن پارلیمنٹ میں ماسک نہ پہننے والے ارکان پر 5 ہزار سے 25 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی پارلیمان کے صدر وولفگانگ شوئبلے کی جانب سے پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاؤنجز، میٹنگ روم، راہداریوں اور لفٹس میں بھی تمام اراکین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث یہ قانون فوری طور پر لاگو کیا گیا ہے جبکہ 17 جنوری 2021 تک نافذ العمل رہے گا۔

جرمنی میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث لاگو کیے گئے نئے قواعد کے تحت ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمان کو 5 سے 25 ہزار یورو تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ پارلیمنٹ اراکین کو عمارت میں ڈاخلے سے بھی روکا جاسکتا ہےتاہم اسمبلی میں تقریر کے دوران ماسک اتارنے کی اجازت ہوگی۔

میٹنگ رومز میں اگر سماجی فاصلہ برقرار ہے تو اجلاس کے دوران ماسک اتارنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسمبلی اراکین کی اکثریت نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے عائد قوئد و ضوابط تسلیم کرتے ہیں تاہم خلاف ورزی پر جرمانہ درست نہیں۔

واضح رہے کہ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے  حفاظتی ہدایات کی پاسداری کی سختی سے تاکید کی جا رہی ہے۔