سلیکٹڈ حکومت سے نجات ہی قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

325

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کا دھڑن تختہ ہوچکاہے، سلیکٹڈ حکومت سے نجات ہی قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا۔

 مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی، جس میں  حکومت مخالف تحریک پرمشاورت اوربغاوت کے مقدمات پربات چیت کی گئی، حکومت مخالف احتجاج میں شدت لانے کے لئے مختلف تجاویز پرغوراور جلسوں میں حکومتی نااہلیوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا،حکمران مقدمات درج کرکے کشمیریوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ان سب ہتھکنڈوں کا مقصد ایک ہے کہ کوئی سرنہ اٹھائے، عوام پی ڈی ایم قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا صدر بننے پر مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ فضل الرحمان کی قیادت میں عوام آزادی مارچ کاولولہ انگیزمرحلہ دیکھ چکےہیں، ،دوراندیش قیادت میں پی ڈی ایم عوام کوانکاحق دلانےمیں تاریخی کرداراداکریگی۔