بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا

191

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی جارحیت کے بعدکے خلاف پورے ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی، بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔