بھل صفائی رپورٹ کی عدم فراہمی پر عدالت عظمیٰ برہم

124

پشاور (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے دریائوں اور نہروں کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کیس سے متعلق مکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا اور اے جی کو حکم دیا کہ اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ اس کیس کو اسلام آباد میں سنیں گے کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایاکہ ہم نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ جو رپورٹ آپ لوگوں نے جمع کی ہے وہ بینچ کے سامنے نہیں آئی ہے۔