بنڈل آئی لینڈ پر نیا شہر آباد کیا جائے گا، گورنر سندھ

210

اسلام آباد:گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ بنڈل آئی لینڈ پر نیا شہر آباد کیا جائے گا،وزیراعظم ملک میں دونئےشہرآبادکرناچاہتےہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں  شہروں میں پینےکاصاف پانی اورنکاسی کاجدیدنظام ہوگا،شہرجامع ماسٹرپلان کےتحت آبادکئےجائینگےبنڈل آئی لینڈکوترقی دینے سےروزگار کے ڈیڑھ لاکھ نئےمواقع پیداہوں گے، آمدن بھی سندھ حکومت کو جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، جس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعظم سے ملک کے معروف صنعت کاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کےنمائندگان  کے وفد نے ملاقات بھی کی،وفدنےکراچی پیکیج، ملک میں صنعتوں کے فرو غ کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہاتے ہوئےدرپیش مشکلات سے عمران خان کوآگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر ہوں گے۔