میک ان پاکستان کا فروغ اقتصادی ترقی لاسکتاہے، مشیر تجارت

193

اسلام آباد :مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کا فروغ اقتصادی ترقی لاسکتاہے،اس کے فروغ کے لیے پہلے بھی 1623مصنوعات پر ٹیرف کم کیے گئے۔

مشیر تجارت کی زیر صدارت ٹیرف پالیسی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں درآمدی خام مال پر مزید کسٹم ڈیوٹیز ختم  کرنے کا جائزہ لیاگیا،بورڈ نے 152مصنوعات پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے ورکنگ کی منظوری دیدی، جبکہ بورڈ ممبران نے کہاکہ ٹیرف ڈھانچے میں موجود پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

عبدالرزاق نے کہاکہ صنعتی شعبے کی پیداوار لاگت سستے خام مال کی فراہمی سے ممکن بنائی جاسکتی ہے،مختلف شعبوں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لیے ریسرچ جلد مکمل کی جائے،متعدد شعبوں کی اسٹڈیزکی سفارشات کی روشنی میں اقدا مات لیے جاسکتے ہیں۔