پشاور: گرفتاریوں کیلیے اپوزیشن رہنمائوںکی فہرستیں مرتب

48

پشاور (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کے پیش نظر رہنمائوں، کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے لیے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں او رہنمائوں اوران کی صوبے میں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی اجتماع کی جگہ سیکورٹی انتظامات اوردیگر امور کی اجازت بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پر دی جائیگی تاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھاجا سکے ۔ پشاور میں حکومت مخالف جلسوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اجازت لینا لازمی ہو گا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحاد کے ہونے والے جلسے کی اجازت بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جائیگی ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کے سرگرم کارکنوں اور رہنمائوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔