کرونا کے بڑھتے کیسز، عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان

229

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کے انعقاد کو روکنے پرغور کیا جارہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں۔

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلا کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اجازت یا انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔