اپوزیشن کرپشن پر این آر او حاصل کرنا چاہتی ہے، فیاض چوہان

30

سرگودھا(صباح نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حزب اختلاف کے احتجاج کے بارے میں باتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام مل کر اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت نہیں دیا جائیگا، پرامن احتجاج ان کاحق ہے لیکن توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی او ران سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس سرگودہا میں اپنے دورہ کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فیاض چوہان نے کہا کہ یہ پارلیمانی سسٹم کے خلاف تحریک چلانے جارہے ہیں اور نواز شریف اپنے آپ کو نیلسن منڈیلا ثابت کرنا چاہتے ہیں اور اداروں کے خلاف ان کی ہرزاسرائی صرف اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی فلموں اور میڈیا کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہاہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے اپنے ملک میں بھی دہشت گردوں کے رابطے ان کی اپنی افواج اور ایجنسیوں سے ثابت ہوچکے ہیں اب اقوام عالم پر واضح ہو چکاہے کہ بھارت عالمی دہشت گردی میں ملوث ہے اور دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی افواج او رایجنسیوں کے فعال کردار کے بغیر عالمی امن ممکن نہیں۔