نوشہرہ: بہن نے بھائی کے قاتل کو عدالت میں قتل کردیا

56

نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں برقع پوش خاتون ملزمہ ثمینہ دختر تلاوت نے اندھا دھندفائرنگ کر کے اپنے بھائی آصف کے قتل میں ملوث ملزم لائق خان کو قتل کردیا۔ ملزمہ کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے 2 افراد محمد طارق اور ظریف خان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزمہ ثمینہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقتول لائق خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے عدالت آیا تھا۔