سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

332

کراچی:شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر  آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے، اور مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔