اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، شاہ محمود قریشی

238

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہےگا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے، ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی،سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں،ہمارے کسی عہدیدار کا کرپشن اسکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  کورونا کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا، کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔