فرانس میں دوران پرواز طیاروں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

290

پیرس: فرانس کےدارالحکومت پیرس میں دو چھوٹے طیارے دوران پرواز  آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک انجن والے دو مسافر بردار طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور دونوں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر الگ الگ مقام پر  گر گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے میں دو جب کہ دوسرے طیارے میں تین افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تصادم کے وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔