پیمرا زیرو ٹالرنس پر کارفرماہے ، اس پر سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، چیئرمین

78

سرگودھا (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے کہاہے کہ کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین کی پاسداری کو عملی جامہ پہنائیں۔ اس ضمن میں پیمرا زیرو ٹالرنس پر کارفرماہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ ایک روزہ دورہ سرگودھا کے دوران انہوں نے مختلف کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔