مولانا عادل شہید کے اہلخانہ کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

286

کراچی: شہر قائد میں ہفتے کے روز ٹارگٹ کلنگ کےنتیجے میں شہید ہونے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے اہل خانہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مولانا ڈاکٹرعادل خان اوران کے ڈرائیورکی شہادت کے واقعے کو دو روزہوگئے تاہم مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا تھا، پولیس کومقدمے کے اندراج کیلئےمولانا ڈاکٹر عادل خان کے اہلخانہ کا انتظارہے تاہم انہون نے واقعہ کا  مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے فیصلہ مولانا عادل کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا، اہل خانہ کے انکار کے بعد اب اس واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائیگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی، مقدمے کے اندارج کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائیگی۔

خیال رہے کہ معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل کو 10 اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔