ٹک ٹاک نے گھٹنے ٹیک دیئے، حکومت سے رابطہ

238

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے غیر اخلاقی مواد کو جواز بنا کر ٹک ٹاک ایپ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ نے ملکی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کردے۔

پی ٹی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔