حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

244

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  اگلے 16 روز کیلئے 31 اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 103روپے 97پیسے، ڈیزل کی قیمت 104 روپے 6پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62روپے 88 پیسے پر برقرار رہے گی۔