بلاول گوجرانوالہ جلسے کیلیے کراچی سے خصوصی طیارے سے سیالکوٹ پہنچ گئے

12

سمبڑیال (آن لائن) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کے لیے کراچی سے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پہنچ گئے ،جیالوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ ازاں بلاول زرداری قمرالزمان کائرہ کے ہمراہ لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہوگئے ۔