ہونٹوں کی صحت

390

نرم ، بھرے بھرے ہونٹ اچھے لگ سکتے ہیں لیکن اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحتمند رکھنا سب سے اہم ہے۔ ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیئے بغیر آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحتمند نہیں ہوسکتے۔

1) رات کو سونے سے پہلے اچھے معیار کا لپ بام لگائیں۔ بیدار ہونے کے بعد کسی خشک جلد کو ختم کرنے کیلئے نم کپڑا یا دانتوں کا برش آہستگی سے اپنے ہونٹوں پر استعمال کریں۔ اس سے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بھی فروغ ملے گا۔

2) خشک جلد کی سب سے عام وجہ میں پانی کی کمی ہے۔ دن میں آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوگا اور بھرپور نظر آنے والے ہونٹ ایک اضافی فائدہ ہے۔

3) اگر آپ کے پاس وٹامن ای کیپسول ہیں تو آپ آسانی سے کھول کر اس کے اجزاء کو اپنے ہونٹوں پر لگاسکتے ہیں۔ وٹامن ای خون گردش کو بڑھاتا ہے اور آپ کے ہونٹوں کو نرم اور اسکی جلد کے نئے خلیوں کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

4) ہونٹوں کی صحتمند رکھنے کیلئے آپ خالص ایلو ویرا جیل بھی خرید سکتے ہیں یا اپنے گھر میں ایلووہرا پودے کے پتے کو توڑ کر بھی اس سے ایلوویرا حاصل کر سکتے ہیں۔ ایلو ویرا میں شفا بخش خصوصیات ہیں جو کہ ہونٹوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔

5) لیموں کے رس کے چند قطروں کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ہونٹوں کی مردہ جِلد کو روشن اور تازگی بخش سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کو گرمی و دھوپ سے بھی بچانا ضروری ہے۔