“بھان متی نے کنبہ جوڑا کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا”

298

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن کا نام لیے بنا کہا ہےکہ بھان متی نے کنبہ جوڑا کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جلسہ کرنا آسان نہیں ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب ساری لیڈرشپ اس انتظار میں گھروں سے ہی لیٹ نکلی کہ پہلے لوگ جلسہ گاہ پہنچیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ان کے بس میں ہو تو گاڑیوں سے نکل کے تانگوں میں بیٹھ جائیں تا کہ کل رات بھی جلسہ گاہ نہ پہنچ سکیں،فواد چودھری نے کہا کہ امید ہے اس ناکامی سے سبق سیکھیں گے اور سیدھا راستہ اپنائیں گے۔