خوشبو اور صحت

324

خوشبو تھراپی ایک علاج ہے جو کہ سکون بخش اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جس میں خوشبوؤں کا استعمال ہوتا ہے۔

تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ جب اچھی خوشبو آپ کے اعصاب پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ براؤن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق بو، جسمانیات اور طرز عمل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

اس کے پیچھے چھپی سائنس یہ ہے کہ خوشبو جب آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے تو یہ براہِ راست دماغ کے اُن حصوں سے رابطہ پیدا کرتی ہے جو سیکھنے یا اور جذبات کیلئے مخصوص ہوتے ہیں اور اُن پر مثبت اثر ڈال کر تر و تازگی اور فرحت بخش احساس پیدا کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خوشبو تھیراپی صحت کے حوالے سے کافی معاون ثابت ہورہی ہے۔