اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ تمام شہری اپنی شکایات کے مؤثر حل کیلئے پاکستان سٹیزنز پورٹل استعمال کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نے سٹیزنز پورٹل سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان سٹیزنز پورٹل پر لوگوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Today, Pakistan Citizens Portal crossed 3 million mark of public participation. Out of 2.6 mn complaints 2.4 mn resolved. 5,91000 confirmed satisfaction. PCP has truly empowered the common citizen. I urge all our citizens to use @PakistanPMDU for effective complaints' resolution
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ پورٹل پر بھجوائی گئی 26لاکھ شکایات میں سے 24 لاکھ حل ہوچکی ہیں،5لاکھ 91 ہزار شکایات کنندگان نے پورٹل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ سٹیزنز پورٹل نے شہریوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے۔