سر سے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

229

پاکستانی جڑواں بہنیں جو پیدائشی طور پر سر سے جڑی ہوئیں تھیں، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال میں سرجن ٹیم کی کوششوں سے الگ ہوگئیں ہیں۔

صفا اور مروہ کے تین بڑے آپریشن ہوئے اور انہوں نے 50 گھنٹے سے زائد وقت آپریشن تھیٹر میں گذارا۔

ان کی والدہ زینب بی بی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کو صحیح سلامتی کے ساتھ واپس پاکستان اپنے اہلخانہ کے پاس پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا، “لڑکیاں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مروہ نے اچھی پیشرفت کی ہے اور اسے صرف تھوڑی مدد کی ضرورت ہے تاہم صفا کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ اللہ نے چاہا تو دونوں بہت جلد چلنا شروع کردیں گی۔”