نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم: ہوم سریز کے شیڈول کا اعلان

230

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کیخلاف ہوم سریز کےلیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں اپنے دورہ کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20میچز جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف پانچ ٹی20میچز کی سیریز کھیلےگی۔

چاروں ٹیموں میں سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سب سے پہلے نیوزی لینڈ پہنچےگی۔ کیریبین ٹیم اپنے دورہ کے دوران 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جس کا آغاز رواں سال کے آخر میں 18 دسمبر سے 3ٹی20 میچوں کی سیریز سے ہوگی جبکہ گرین شرٹس کیویز ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں بھی قسمت آزمائے گی۔

آسٹریلوی ٹیم اپنے 5 ٹی 20میچز کی سیریز کا آغاز اگلے سال 21 فروری سےکرے گی جو 7 مارچ میں اختتام پذیر ہوگی جبکہ بنگلا دیش اپنی سیریز کا آغاز 13 مارچ کو 3 ون ڈے میچوں کی سیریز سے کرے گا اور اس کے بعد میزبان اور بنگلا دیشی ٹیموں کے درمیان 3ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائےگی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20میچ 18 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔