ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں، روسی صدر

247

ماسکو: روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے معاملے پر ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ آذر بائیجان اور آرمینیا سے کہا کہ وہ کبھی اس تصادم کی حمایت نہیں کریں گے جب کہ نگورنو کاراباخ کے معاملے پر ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں۔

انہوں نےکہا کہ دونوں  ممالک  کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک تقریباً 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں دونوں طرف سے 2،2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جو کہ اب تک  کےاندازے سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

خیال رہے کہ  ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اگر آذر بائیجان کی جانب سےمدد مانگی گئی تو ترکی اپنی فوج کو آذربائیجان ضرور بھیجے گا۔

پیوٹن نے آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملے پر خطے میں امن کیلئے امریکا سے معاونت کا مطالبہ کیا۔