تین افراد کے قتل کی تحقیقات‘ اے آئی جی سکھر کی معذرت

328

سکھر (آن لائن) اے آئی جی سکھر ڈاکٹر کامران افضل نے3 افراد کے قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم تفتیشی ٹیم کی سربراہی سے معذرت کرلی‘انہوں نے آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا جس میں کہا کہ ام رباب کے والد، دادا اور چاچا کا قتل کیس انتہائی اہم اور حساس ہے اور وہ اس وقت سکھر ریجن کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں تو وہ اس کیس کو وقت نہیں دے پائیں گے اور دوسرا یہ کیس میھڑ ضلع دادو کا ہے اور دادو ضلع سکھر نہیں بلکہ حیدرآباد ریجن میں آتا ہے تو اس لیے حیدرآباد ریجن کے اے آئی جی کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا جائے تو کیس میں زیادہ اور تیزی سے پیش رفت ہوسکتی ہے۔