اگر آپ کمال پسند ہیں تو آپ ہر چیز کو ٹھیک جگہ اور صحیح طریقے سے رکھنے سے لے کر ہر کام کو وقت پر اور اصول و ضوابط کے مطابق کرنا چاہتے ہوں گے اور مدِ مقابل سے بھی یہی امید بھرپور طریقے سے کریں گے جب آپ کے ساتھ وہ کام کرے تو کمال درجے کا کرے۔
آپ کسی کو کام سونپنے، ملازمت یا کاروبار میں کسی چھوٹی سی بھی غلطی کی گنجائش نہ ہونے اور یہاں تک کہ ماضی میں ہوئی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو لے کر بھی پریشان ہوں گے۔
نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلی معیاری ایک چیز ہے اور کمال پرستی اور چیز ہے۔ محققین نے دریافت کیا ہے کہ کمال پرست شخص (perfectionist) کی ذہنی اور جسمانی تندرستی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ماہرین نے مجموعی طور پر 57،000 سے زیادہ امیدواروں کو چنا جن پر اس حوالے سے تجربہ ہوا۔ تجربے کے بعد جو 284 نتائج جمع ہوئے ان سے ماہرین نے پتہ لگایا کہ perfectionism کمال پرست افراد میں افسردگی، اضطراب، جنون اور بھوک کی خرابی کی علامات کی وجہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی پایا کہ کمال پسندی کے انتہائی شکار افراد نے مجموعی طور پر نفسیاتی پریشانیوں کی شکایات بھی کیں۔