ذیابیطس افراد کی خوراک کیسی ہونی چاہیے؟

436

چاہے آپ ذیابیطس کے مرض سے بچنا چاہ رہے ہوں یا مرض کے بعد اس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہوں، دونوں صورتوں میں آپ کے کھانے کا انتخاب مجموعی طور ایک جیسا ہی ہوگا، لہذا کوئی خصوصی خوراک کا انتخاب ضروری نہیں ہے لیکن آپ کو اپنے کھانے کے انتخاب پر دھیان دینے کی ضرورت ہوگی۔ خاص طور پر کاربوہائیڈریٹس۔

دل کیلئے مفید غذاوں کی مدد سے ذیابیطس مرض کی تشفی ہوسکتی ہے لیکن سب سے اہم چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے تھوڑا سا وزن کم کرنا۔

اپنے کل وزن کا محض 5٪ سے 10٪ وزن کم کرنا آپ کو بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ وزن کم کرنا اور صحت مند کھانا آپ کے مزاج ، توانائی اور تندرستی کے احساس پر بھی گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

ذیابیطس والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ لگ بھگ دوگنا ہوتا ہے اور ذہنی صحت کی خرابی جیسے ڈپریشن پیدا ہونے کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

صحت مند کھانے سے، جسمانی طور پر متحرک رہنے اور وزن کم کرنے سے آپ اپنی ذیابیطس کی علامات کو کم کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس کی روک تھام یا اُس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ محرومیوں میں رہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ایک اچھی اور متوازن غذا کھائیں جو آپ کی توانائی کو بھی فروغ دے اور آپ کے ڈپریشن اور موڈ پر مثبت اثر ڈالے۔

آپ کو پوری طرح سے مٹھائیاں ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا خود کو زندگی بھر انتہائی سادہ کھانا کھلانے پر مجبور ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اپنا طرزِ زندگی اور خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا حق آپ کو بھی ہے۔