مریم نواز شیر جوانوں کو کرپشن کا طریقہ سکھائیں گی، فیاض چوہان

74

مریدکے (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے شیر جوان بنائے ہیں اور اب انہیں باجماعت کرپشن کرنے کے طریقے سیکھائے جائیں گے۔ ان کے تمام شیر جوان اپنے اپنے علاقے کے کرپٹ افراد ہیں جنہیں لوٹ مار کے لیے بنایا گیا ہے۔ قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے 27 فروری کو ابھی نندن کوپکڑا، تھپکی دی اور چائے پلا کر واپس بھیج دیا۔پاک افواج نے بھارتی سورماؤں کو شکست فاش دے کر سبقت حاصل کی اور با وقار طریقے سے دشمن کو اخلاقی میدان میں بھی چاروں شانے چت کر دیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے فٹیف کے ذریعے پاکستان کو مٹانے کی کوشش کی مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں ناکام بنا دیا۔ نواز شریف کی قیادت میں ان کی پارٹی مودی اور جندال کے ایجنڈے پر کام کرکے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔