ستر سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کر ر ہے ہیں ، مراد سعید

79

سوات (صباح نیوز)وزیر برائے مواصلات مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ خان اور ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پراربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ماضی کے برعکس علاقے کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تحریک انصاف 70 سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے ملک کو لوٹنے والے پی ڈی ایم کے نام پر ایک بار پھر اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن علی بابا اور چالیس چوروں کو لوگ پہچان چکے ہیں ان لوگوں کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 4 میں گیس و بجلی منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد دیولئی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزراء نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیتے ہوئے لوگوں کو اندھیرے میں رکھا جبکہ موجودہ حکومت ماضی کے برعکس حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی اور علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپا کرنے کیلیے تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔