کرونا وائرس: وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

191

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس (کل) منگل کو طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کیدوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار835 ہوگئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔