کورونا: ایئرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی

231

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے ائیر پورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سول ایو ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مزید پابندیاں لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو صرف ڈرائیور ہی ڈراپ لائن تک چھوڑ سکتا ہے۔

سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا  کی وبا سے مزید بچنے کے لیے ائیرپورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے، تمام اقدامات وبا سے بچنے کیلیے کیے گئی ہیں۔

سی اے اے نے مزید کہاکہ مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔