پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں، فردوس عاشق اعوان معان خصوصی تعینات

252

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹاکر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 2 وزراء سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ فیاض الحس چوہان سے وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان واپس لیا گیا ہے، تاہم ان کے پاس محکمہ کالونیز  کی وزارت موجود رہے گی۔

جن دو وزراء سے قلمدان واپس لیے گئے ان میں مہر محمد اسلم اور  زاور حسین شامل ہیں،مہر اسلم کے پاس کو آپریٹو اور زاور حسین کے پاس جیل خانہ جات  کی وزارت تھی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا کہ مجھ سے محکمہ اطلاعات کی وزارت  واپس  لینے کاعلم نہیں، مجھے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں دی گئی۔