حیدر عباس رضوی 2سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

264

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنماء حیدر عباس رضوی تقریباً 2سال بعد کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی پارلیمانی رہنماء حیدر عباس رضوی 2018 میں پاکستان پہنچے تھے تاہم گرفتاری کے خوف سے 24 گھنٹوں کے دوران ہی ملک سے روانہ ہوگئے تھے۔

رہنماء ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کی والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں۔ حیدر عباس رضوی رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ 22 اگست کو بانی قائد کی متنازع تقریر کے بعد انہوں نے وطن واپس آنے کا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی پر مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔