فرانس کا ترکش نیشنلسٹ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

228

فرانس کی حکومت نے ترک نیشنلسٹ گروپ “گرے وولوز” پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

 فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمنین نے قومی اسمبلی کے لا کمیشن کو بتایا کہ کل کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ترکی کے نیشنلسٹ گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ترکی اور فرانس کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کیا جارہا ہے۔

Germany seeks to ban Turkish ′Gray Wolves′ far-right symbols | News | DW |  09.10.2018

ترکی میں “اُلکو اجیکلری” کے نام سے مشہور اس گروپ کو فرانسیسی میڈیا میں گرے وولوز کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ گروپ فرانس میں ترکی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں ترک زبان اور ثقافت وک فروغ دینے کے لئے کام کئے جاتے ہیں۔ یہ گروپ فرانس میں رہنے والے ترکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بھی مختلف پروگرام کرتا ہے۔

گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ہر طرح کی انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کا مقصد فرانسیسی معاشرے میں ترکوں کو یکجا رکھنا ہے تاکہ وہ اپنے سماجی منصوبوں کو بہتر انداز میں چلاسکیں۔

Far-right group Grey Wolves to be banned in France - BBC News

حال ہی میں اس گروپ نے آذربائیجان پر آرمینیا کی جارحیت اور نیگورنو کاراباخ کا علافہ آذربائجان کو واپس کرنے کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا تھا۔