اپوزیشن دشمن ملک کی پالیسوں پر گامزن ہے،سینیٹر شبلی فراز

220
APP30-06 ISLAMABAD: October 06 – Federal Minister for Information and Broadcasting Senator Shibli Faraz addressing a press conference at PID Media Centre. APP photo by Irshad Sheikh

  اسلام :وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دشمن ملک کی پالیسوں پر گامزن ہے باہر بیٹھ کر دشمن ملک کی زبان بولنا اپنے ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن ہے وہ ایسے فیصلے کر رہی ہے، آٹے اور چینی بحران میں پیپلز پارٹی کا کردار شرمناک ہے، جس کی وجہ سے سندھی عوام کو مہنگا آٹا خریدنا پڑا، پیپلزپارٹی نے کورونا میں بھی سیاست کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کی قیمتوں کو کم کر کے معیشت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں ہماری ترجیح ہے امپورٹ کو کم کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جائے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر ادارے کو تباہ کیا جس سے میرٹ بھی ختم ہو گیا، اپوزیشن کا امیدوار جیت جائے تو الیکشن درست ہے ، لیکن ہارجائے تو غلط ہے، بلاول اسی پروپیگنڈے کے تحت گلگت پہنچے ہوئے ہیں۔