کوروناوائرس سے متعلق ایک نئی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے مرض میں بعض اوقات جسم کا مدافعتی نظام وائرس کیخلاف لڑنے کے بجائے اُلٹا جسم کو نقصان پہنچانا شروع کردیتا ہے اور رگوں یا نصوں میں خون کو جمانا شروع کردیتا ہے جو انتہائی خطرے کا باعث ہے۔
یہ بات حقیقت ہے کہ ضرورت سے زیادہ مدافعتی ردعمل سے ہونے والی سوزش مریضوں میں خون جمنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔