اپوزیشن کے زخموں پرمرچیں نہیں برنول لگانے آئی ہوں، فردوس عاشق

170

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں اپوزیشن کے زخموں پرمرچیں چھڑکنےنہیں برنول لگانے آئی ہوں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاتی امرا کا بیانیہ پاکستان کو کمزور کر رہا ہے، کسانوں کا ہمدرد بن کر سیاسی ٹولہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے، سابق حکومت کے سیاہ کرتوت سب جانتے ہیں، کسانوں کے ہمدر بننے والوں نے سابق ادوار میں نابینا افراد پر لاٹھیاں برسائیں۔

فردوس عاشق  نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں فوٹوشوٹ ہورہا تھا، (ن) لیگ نے اپنے دور میں گنے کے کاشتکار کو ریلیف نہیں دیا، سابق ادوار میں کسانوں کو بدحال کیا گیا، چند لوگوں کو فائدہ دینے کیلئے زرعی پالیسی بنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ وہی کسان ہیں جوماضی میں اپنی فصل کوجلاتےرہےہیں اور آج کچھ لوگ کسان اتحادپرسیاست چمکانےکی کوشش کررہےہیں۔